متواتر پوچھے گئے سوالات

یہاں آپ کو تاجروں کے عمومی سوالات کے جوابات ملیں گے۔

عمومی سوالات

آپشن - ایک ماخوذ مالیاتی شے جو ایک منسلک اثاثے پر دارومدار رکھتی ہے (یہ ایک اسٹاک، کرنسی پئیر، تیل، وغیرہ ہو سکتا ہے۔)۔

ڈیجیٹل آپشن - ایک نان-سٹینڈرڈ آپشن جو کہ ایک خاص مدت میں ان اثاثوں کی قیمت کی حرکات پر منافع کمانے کے لیے استعمال ہوتا ہے۔

ایک ڈیجیٹل آپشن، منحصر ان شرائط پر جو لین دین کے لیے پارٹیوں کی طرف سے قبول کی گئی ہوں، اور اس وقت پر جو پارٹیاں متعین کر چکی ہوں، ایک مقرر نفع (تجارتی آمدن منفی اثاثے کی قیمت) یا نقصان (اثاثے کی قیمت کی صورت میں) دیتا ہے۔
چونکہ ڈیجیٹل آپشن ایک مقررہ قیمت پر پیشگی خریدا جاتا ہے، تو منافع کا حجم، اور اس کے ساتھ ساتھ ممکنہ نقصان بھی، تجارت کے آغاز سے قبل ہی معلوم ہوتے ہیں۔

ان کاروباری معاملات کا ایک اور فیچر ان پر وقت کی قید ہے۔ کوئی بھی آپشن اپنی الگ مدت (وقتِ تنسیخ یا خاتمے کا وقت) رکھتا ہے۔
اس بات سے قطع نظر کہ منسلک اثاثے میں کس قدر تبدیلی واقع ہوتی ہے (یہ کتنا بڑھا یا گھٹا ہے)، آپشن جیتنے کی صورت میں، ہمیشہ ایک مقررہ پیمنٹ ادا کی جاتی ہے۔ اسی لیے، آپ کا رسک اسی حد تک ہے جس قیمت پر آپ نے وہ آپشن حاصل کیا ہو۔
آپشن کی تجارت کرتے ہوئے، آپ کو منسلک اثاثہ منتخب کرنا ہو گا جو آپشن سے منسلک ہو گا۔ آپ کی پیشنگوئی اس اثاثے پر قابل عمل ہو گی۔
سادہ الفاظ میں، ایک ڈیجیٹل کنٹریکٹ خریدنے پر، آپ دراصل اس منسلک اثاثے کی قیمت کے اتار چڑھاؤ پر سٹہ لگا رہے ہیں۔
منسلک اثاثہ وہ "شے" ہے جس کی قیمت تجارت مکمل کرنے کے لیے شمار کی جاتی ہے۔ ڈیجیٹل آپشنز سے منسلک اثاثہ، مارکیٹ میں موجود سب سے مطلوب ترین پراڈکٹ میں سے ایک ہے جس پر کاروائی کی جاتی ہے۔ ان کی چار اقسام ہیں:
  • سیکیورٹیز (عالمی کمپنیوں کے شئیر)
  • کرنسی پئیر/جوڑے (یورو / امریکی ڈالر، برطانوی پاؤنڈ / امریکی ڈالر، وغیرہ)
  • خام مال اور قیمتی دھاتیں (تیل، سونا، وغیرہ)
  • اشاریہ جات (ایس & پی 500، ڈاؤ، ڈالر انڈیکس، وغیرہ)
ایک عالمگیر منسلک اثاثے جیسی کوئی شے موجود نہیں ہے۔ اس کے انتخاب کا انحصار صرف اور صرف آپ کے علم، ذہانت اور مختلف طرز کی تجزیاتی معلومات، اور کسی خاص مالیاتی شے کے لیے مارکیٹ کے تجزیے پر ہے۔
حقیقتاً ایک ڈیجیٹل آپشن، ماخوذ مالیاتی اشیاء کی سادہ ترین قسم ہے۔ ڈیجیٹل آپشنز مارکیٹ میں پیسہ کمانے کے لیے، آپ کو یہ اندازہ لگانے کی ضرورت نہیں کہ کسی اثاثے کی مارکیٹ میں قدر و قیمت کہاں تک جائے گی۔
تجارتی عمل کا واحد اصول اس ایک کام کے حل تک محدود ہے - کہ کسی اثاثے کی قیمت معاہدے کے مکمل ہونے پر بڑھی ہو گی یا گھٹی ہو گی۔
ان آپشنز کا ایک پہلو یہ ہے کہ آپ کو اس بات سے قطعی فرق نہیں پڑتا، کہ منسلک اثاثے کی قیمت ایک سو پوائنٹس جائے گی یا صرف ایک، تجارت ترتیب دینے سے بند ہو جانے تک۔ آپ کے لیے یہ اہم ہے کہ صرف اس قیمت کی حرکت کی سمت کا تعین کریں۔
اگر آپ کی پیشنگوئی درست ہوئی، تو بہرصورت آپ کو ایک مقررہ آمدن ملے گی۔
ڈیجیٹل آپشنز مارکیٹ میں منافع حاصل کرنے کے لیے، آپ کو صرف اس بات کی درست پیشنگوئی کرنا ہو گی کہ منتخب کردہ اثاثے کی قیمت کس طرف کو جائے گی (اوپر یا نیچے)۔ اسی لیے، ایک مستحکم آمدن کے لیے آپ کو ضرورت ہے کہ:
  • اپنی خود کی تجارتی حکمت عملی تشکیل دیں، جس میں تجارتوں بارے درست پیشنگوئی کی تعداد ذیادہ سے ذیادہ ہو، اور پھر اس کی پیروی کریں
  • اپنے رِسک کو مختلف اشیاء میں بانٹیں
حکمت عملی ترتیب دینے، اور اس کے ساتھ ساتھ مختلف آپشنز کی تلاش میں، مارکیٹ کا جائزہ، تجزیات کا مطالعہ اور شماریاتی معلومات جو کئی ذرائع سے حاصل کی جا سکتی ہیں (انٹرنیٹ ذرائع، ماہرانہ رائے، اس شعبے کے تجزیہ کار، وغیرہ) آپ کی مدد کریں گی، انہی میں سے ایک کمپنی کی ویب سائٹ ہے۔
کمپنی کسٹمرز کے ذریعے کماتی ہے۔ اس لیے، یہ اس بات میں دلچسپی رکھتی ہے کہ منافع بخش تجارتوں کی تعداد غیر منافع بخش تجارتوں سے کہیں ذیادہ ہو، کیوںکہ کمپنی، کلائنٹ کی منتخب کردہ کامیاب حکمت عملی کے باعث ہونے والی پیمنٹ میں سے فیصدی حصہ رکھتی ہے۔
اس کے علاوہ، کلائنٹ کی منعقد کردہ تجارتیں مل کر کمپنی کے تجارتی حجم کا حصہ بنتی ہیں، جو کہ ایک بروکر یا ایکسچینج کو منتقل کیا جاتا ہے، جو بعد میں لیکویڈٹی فراہم کرنے والے ادارے کے پول میں شامل ہو جاتا ہے، یہ سب مل کر بذاتِ خود مارکیٹ کی لیکویڈٹی میں اضافے کا باعث بنتے ہیں۔
آپ اپنے ذاتی اکاؤنٹ میں پروفائل کے صفحے کے آخر میں دیے گئے "اکاؤنٹ ڈیلیٹ کریں" کے بٹن پر کلک کر کے اکاؤنٹ ڈیلیٹ کر سکتے ہیں۔
مدت میعاد وہ وقت ہے جس کے بعد تجارت کو مکمل (بند) تصور کیا جائے گا اور نتیجہ خود بخود جمع کر دیا جائے گا۔
ڈیجیٹل آپشنز کے ساتھ تجارت مکمل کرتے ہوئے، آپ آزادانہ طور پر لین دین کے واقع ہونے کے وقت کا تعین کرتے ہیں (1 منٹ، 2 گھنٹے، مہینہ، وغیرہ۔)۔
تجارتی پلیٹ فارم - ایک پیچیدہ سافٹ وئیر جو کہ کلائنٹ کو مختلف مالیاتی اشیاء کی تجارت ( کا عمل) منعقد کرنے کے قابل بناتا ہے۔ اس کو مختلف طرز کی معلومات جیسا کہ نرخوں کی قدر، فی البدیہہ مارکیٹ پوزیشن، کمپنی کے معاملات، وغیرہ کی بھی رسائی دستیاب ہوتی ہے۔
ڈیجیٹل آپشنز مارکیٹ میں تین ممکنہ نتائج ہو سکتے ہیں:
1) اس صورت میں کہ آپ کی منسلک اثاثے کی قیمت میں حرکت کی سمت بارے پیشنگوئی درست ثابت ہو، آپ کو آمدن ہو گی۔
2) اگر آپشن کے بند ہونے کے وقت پر آپ کا اندازہ غلط ثابت ہوتا ہے، تو آپ کو نقصان ہو گا جس کی حد اثاثے کی قدر کے برابر ہو گی (مثلاً، در حقیقت، آپ اپنی سرمایہ کاری کھو دیں گے)۔
3) اگر تجارت کا نتیجہ صفر ہوا تو (منسلک اثاثے کی قیمت میں تبدیلی نہ ہوئی تو، آپشن قیمت خرید پر ہی بند ہوتا ہے)، آپ کو آپ کی سرمایہ کاری واپس مل جائے گی۔ اس طرح، آپ کے رسک کا لیول ہمیشہ آپ کے اثاثے کی قدر کا پابند ہوتا ہے۔
نہیں، یہ ضروری نہیں ہے۔ آپ کو صرف کمپنی کی ویب سائٹ پر موجود فارم میں رجسٹر کرنا ہے اور اکاؤنٹ کھولنا ہے۔
طے شدہ طریقہ کار میں، تجارتی اکاؤنٹ امریکی ڈالروں میں کھولا جاتا ہے۔ لیکن آپ کی آسانی کے لیے، آپ متعدد اکاؤنٹ مختلف کرنسیوں میں کھول سکتے ہیں۔
دستیاب کرنسیوں کی فہرست آپ میرے اکاؤنٹ کے صفحے پر دیکھ سکتے ہیں۔
کمپنی کے تجارتی پلیٹ فارم کا فائدہ یہ ہے کہ آپ کو اپنے اکاؤنٹ میں بڑی رقم ڈیپازٹ نہیں کرنا پڑے گی۔ آپ ایک چھوٹی رقم سے سرمایہ کاری کرتے ہوئے تجارت شروع کر سکتے ہیں۔ کم از کم ڈیپازٹ 10 امریکی ڈالر ہے۔

مالیاتی سوالات

متعدد عوامل آپ کے منافع کے حجم پر اثر انداز ہوتے ہیں:
  • آپ کے منتخب کردہ اثاثے کی مارکیٹ میں نقد تبدیلی کی صلاحیت (جس قدر کسی اثاثے کی مانگ مارکیٹ میں ذیادہ ہو گی، اتنا ہی ذیادہ آپ کو منافع ہو گا)
  • تجارت کا وقت (کسی اثاثے کی صبح کے وقت نقد میں تبدیلی کی صلاحیت اور دوپہر میں نقد تبدیلی کی صلاحیت میں بے انتہا فرق ہو سکتا ہے)
  • بروکر کمپنی کے نرخ
  • مارکیٹ میں تبدیلیاں (معاشی حالات، مالیاتی اثاثوں کے حصے میں تبدیلی، وغیرہ)
آپ کو منافع کا حساب کتاب خود کرنے کی ضرورت نہیں۔
ڈیجیٹل آپشنز کا ایک جزو ہر لین دین پر منافع کی طے شدہ رقم ہے، جو کہ آپشن کی قدروقیمت کے مخصوص فیصدی تناسب سے نکالی جاتی ہے اور اِس کا دارومدار اُس کی قدروقیمت میں کمی و بیشی پر نہیں ہوتا۔ فرض کیجیے کہ اگر آپکی پیشنگوئی کی سمت میں قیمت ایک درجہ بڑھتی ہے، تو آپ کو آپشن کی قیمت کا 90% ملے گا۔ اگر اسی سمت میں قیمت 100 درجے بھی بڑھے گی تو آپ کو ملنے والی رقم اتنی ہی رہے گی۔
منافع کی رقم کے حساب کیلئے، آپ کو مندرجہ ذیل اقدام لینے ہوں گے:
  • اس اثاثے کا انتخاب کیجیے جو آپ کے آپشن کی اساس ہو گا
  • اس قیمت کی نشاندہی کریں جس پر آپ آپشن خرید سکتے ہیں
  • تجارت کے وقت کا تعین کریں، پلیٹ فارم خودکار طریقے سے، درست پیشنگوئی کی صورت میں، آپ کے اصل منافع کا تعین کرے گا
تجارت پر منافع سرمایہ کاری کی رقم کے 98% تک ہو سکتا ہے۔
ڈیجیٹل آپشن سے حاصل آمدن کا تعین اسکی خریداری پر ہی کر دیا جاتا ہے، اس لئے آپ کو تجارت کے اختتام تک فیصد میں کمی جیسی کسی ناخوشگوار صورت حال کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔
جیسے ہی تجارت کا اختتام ہو گا، آپ کے بیلنس میں خودکار طور پر منافع کی رقم کا اضافہ کر دیا جائے گا۔
کمپنی کے تجارتی پلیٹ فارم کا فائدہ یہ ہے کہ آپ کو اپنے اکاؤنٹ میں بڑی رقم ڈیپازٹ نہیں کرنا پڑے گی۔ آپ ایک چھوٹی رقم سے سرمایہ کاری کرتے ہوئے تجارت شروع کر سکتے ہیں۔ کم از کم ڈیپازٹ 10 امریکی ڈالر ہے۔
سرمایہ نکالنے کا طریقہ کار نہایت ہی سادہ ہے اور اسے آپ کے ذاتی اکاؤنٹ سے عمل میں لایا جاتا ہے۔
جو طریقہ کار آپ نے اکاؤنٹ میں ڈیپازٹ کے لیے چُنا ہو گا وہی طریقہ کار رقم نکالنے کیلئے بھی استعمال ہو گا (سوال دیکھیے 'میں ڈیپازٹ کیسے کر سکتا/سکتی ہوں؟')۔
مثال کے طور پر، اگر آپ نے اپنے اکاؤنٹ میں ویزہ پیمنٹ سسٹم کے ذریعے ڈیپازٹ کروایا تھا، تو آپ کی ادائیگی بھی ویزہ پیمنٹ سسٹم کے ذریعے ہو گی۔
جب ایک خاطر خواہ بڑی رقم نکالنا درپیش ہو، تو کمپنی تصدیق طلب کر سکتی ہے (تصدیق طلب کرنا کمپنی کا ذاتی استحقاق ہے)، اسی لیے یہ اہم ہے کہ آپ اپنا ذاتی اکاؤنٹ رجسٹر کروائیں تا کہ کسی بھی وقت آپ اس پر اپنا حق ثابت کر سکیں۔
جمع کرانا مفت ہے۔ اسی دن کی 3 ویں نکالنے سے، ہر بعد کی ٹرانزیکشن پر 3% فیس لاگو ہوگی۔
براہ کرم نوٹ کریں کہ ادائیگی کے نظام اپنی فیس بھی وصول کر سکتے ہیں یا اندرونی کرنسی تبادلہ کی شرحیں لاگو کر سکتے ہیں۔
ڈیجیٹل آپشنز پر کام کرنے کے لیے آپ کو اپنا ذاتی اکاؤنٹ کھولنا ہو گا۔ حقیقی تجارت مکمل کرنے کیلئے، یقیناً آپ کو خریدے گئے آپشنز میں کچھ دیپازٹ لازمی کرنا ہو گا۔
کمپنی کے ٹریننگ اکاؤنٹ (آزمائشی اکاؤنٹ) کے ذریعے، آپ بنا کیش کے بھی تجارت شروع کر سکتے ہیں۔ یہ رقم مفت ہوتی ہے اور تجارتی پلیٹ فارم کے کام کے طریقہ کار کو سمجھانے کے لیے دکھلائی جاتی ہے۔ اس اکاؤنٹ کی مدد سے، آپ ڈیجیٹل آپشنز خریدنے کی مشق کر سکتے ہیں، تجارت کے بنیادی اصول سمجھ سکتے ہیں، مختلف طرز کی حکمت عملی آزما سکتے ہیں، یا اپنی قابلیت کی جانچ کر سکتے ہیں۔
یہ کرنا نہایت ہی آسان ہے۔ یہ عمل محظ چند منٹ لے گا۔
1) تجارت کی انجام دہی کی ونڈو کھولیے اور صفحے کے اوپر دائیں جانب کونے میں سبز رنگ کے 'ڈیپازٹ' بٹن پر کلک کیجیے۔
آپ اکاؤنٹ میں اپنے ذاتی اکاؤنٹ سے بھی ڈیپازٹ کر سکتے ہیں، اس کے لئے اپنی اکاؤنٹ پروفائل میں 'ڈیپازٹ' کے بٹن پر کلک کیجیے۔
2) بعد از یہ ضروری ہے کہ اکاؤنٹ میں ڈیپازٹ کا طریقہ کار منتخب کیا جائے (کمپنی بہت سے آسان طریقے فراہم کرتی ہے جو کہ کلائنٹ کو دستیاب ہیں اور اس کے ذاتی اکاؤنٹ میں دیکھے جا سکتے ہیں)۔
3) اس کے بعد، وہ کرنسی منتخب کریں جس کی صورت میں اکاؤنٹ میں ڈیپازٹ کیا جائے گا، اور اسی طرح اکاؤنٹ کی خود کی کرنسی بھی۔
4) ڈیپازٹ کی کُل رقم درج کریں۔
5) پیمنٹ کے بارے مطلوبہ تفصیل درج کرتے ہوئے فارم پُر کریں۔
6) پیمنٹ کریں۔
عام طور پر، کلائنٹ کی جانب سے متعلقہ درخواست موصول ہونے کے بعد ادائیگی کا عمل مکمل ہونے میں ایک سے پانچ دن لگ سکتے ہیں اور یہ اس بات پر منحصر ہے کہ ایک ہی وقت میں کتنی درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔ کمپنی ہمیشہ یہ کوشش کرتی ہے کہ پیمنٹ اسی دن کر دی جائے جس دن کلائینٹ کی جانب سے درخواست دی گئی ہے۔
ذیادہ تر پیمنٹ سسٹم پر ادائیگی کی کم از کم حد 10 امریکی ڈالر سے شروع ہوتی ہے۔
کرپٹوکرنسیوں کے لیے یہ رقم 50 امریکی ڈالر (اور کچھ کرنسیوں جیسا کہ بٹ کوائن کے لیے ذیادہ بھی ہو سکتی ہے) سے شروع ہوتی ہے۔
ذیادہ تر پیمنٹ سسٹم پر ادائیگی کی کم از کم حد 10 امریکی ڈالر سے شروع ہوتی ہے۔
کرپٹوکرنسیوں کے لیے یہ رقم 50 امریکی ڈالر (اور کچھ کرنسیوں جیسا کہ بٹ کوائن کے لیے ذیادہ بھی ہو سکتی ہے) سے شروع ہوتی ہے۔
عام طور پر، فنڈز نکالنے کے لیے کوئی اضافی دستاویزات درکار نہیں ہوتیں۔ مگر کمپنی یہ حق رکھتی ہے کہ وہ آپ سے اپنے ذاتی ڈیٹا کی تصدیق کے لیے چند دستاویزات طلب کرے۔ عام طور پر، ایسا غیر قانونی تجارت، مالیاتی فراڈ اور غیر قانونی طور پر حاصل کیے گئے فنڈز کے استعمال کی روک تھام کے لیے کیا جاتا ہے۔
ان دستاویزات کی فہرست مختصر ہے، اور انہیں جمع کروانے کا عمل ذیادہ وقت اور مشقت نہیں لے گا۔

رجسٹریشن اور تصدیق

ڈیجیٹل آپشنز پر پیسہ کمانے کے لیے، آپ کو پہلے ایک اکاؤنٹ کھولنا ہو گا جو آپ کیلئے تجارت کو ممکن بنائے گا۔ ایسا کرنے کیلئے، آپ کو کمپنی کی ویب سائٹ پر رجسٹر کرنا ہو گا۔
رجسٹریشن کا طریقہ کار سادہ ہے اور اسکے لیے ذیادہ وقت درکار نہیں ہے۔
مجوزہ فارم پر سوالنامہ پُر کرنا لازمی ہے۔ آپ سے مندرجہ ذیل معلومات درکار ہوں گی:
  • نام (انگریزی میں)
  • ای میل پتہ (موجودہ، کام، پتے کی نشاندہی کریں)
  • ٹیلی فون (بمع کوڈ، مثلاً، +44123….)
  • ایک پاس ورڈ جو کہ آپ مستقبل میں سسٹم میں داخلے کیلئے استعمال کریں گے (اپنے ذاتی اکاؤنٹ تک کسی بھی غیر مجاز رسائی کے خطرے کو کم کرنے کیلئے، ہم تجویز کرتے ہیں کہ آپ ایک پیچیدہ پاس ورڈ بنائیں جو چھوٹے حروف، بڑے حروف اور اعداد پر مشتمل ہو۔ کسی تیسرے فرد کو پاس ورڈ مت بتائیں)
سوالنامہ پُر کرنے کے بعد، آپ کو اکاؤنٹ میں تجارت کی غرض سے ڈیپازٹ کرنے کے مختلف طریقے پیش کیے جائیں گے۔
نہیں۔ کلائینٹ کمپنی کی ویب سائٹ پر محظ اپنی ذاتی رجسٹریشن کرتا ہے، اور رجسٹریشن فارم میں پوچھی گئی معلومات کی مکمل اور درست تفصیل فراہم کرتا ہے، اور ان معلومات کو اپ ڈیٹ رکھتا ہے۔
کلائنٹ کی شناخت کیلئے مختلف قسم کی جانچ پڑتال ضروری ہے، کمپنی دستاویزات طلب کر سکتی ہے یا کلائنٹ کو اپنے دفتر بلا سکتی ہے۔
اگر رجسٹریشن کے خانوں میں درج شدہ ڈیٹا جمع کروائے گئے دستاویزات کے ڈیٹا سے مطابقت نہیں رکھتا، تو آپکی ذاتی پروفائل بلاک کی جا سکتی ہے۔
اگر تصدیقی عمل سے گزرنا ضروری ہو، تو آپ کو ای میل / یا ایس ایم ایس کے ذریعے اطلاع دی جائے گی۔
اسی کے ساتھ، کمپنی رجسٹریشن کے سوالنامے میں آپ کی درج کی گئی رابطے کی تفصیلات استعمال کرتی ہے (خاص طور پر، ای میل پتہ اور فون نمبر)۔ اس لیے، احتیاط کیجیے اور مطلقہ اور درست معلومات فراہم کیجیے۔
کمپنی کو درکار دستاویزات موصول ہونے کے بعد ذیادہ سے ذیادہ 5 (پانچ) کاروباری دن۔
آپ کو کمپنی کی ویب سائٹ پر تکنیکی معاونت کی خدمات سے رابطہ کرنا ہو گا اور پروفائل میں تبدیلی کرنی ہو گی۔
ڈیجیٹل آپشنز میں تصدیق، کلائنٹ کی جانب سے اس کے ذاتی ڈیٹا کی کمپنی کو اضافی دستاویزات کے ذریعے تصدیق ہے۔ کلائنٹ کیلئے تصدیق کی شرائط نہایت سادہ ہیں، اور دستاویزات کی فہرست مختصر ہے۔ مثلاً، کمپنی پوچھ سکتی ہے کہ:
  • کلائنٹ کے پاسپورٹ کے پہلے صفحے کی رنگین اسکین کاپی فراہم کیجیے (پاسپورٹ کا صفحہ جس میں تصویر موجود ہو)
  • اپنی تشخیص ایک 'سیلفی' کے ذریعے کروائیں (اپنی ذاتی فوٹو)
  • کلائنٹ کے رجسٹریشن کیلئے دیے گئے (رہائشی) پتے کی تصدیق، وغیرہ
اگر کلائنٹ اور اس کے درج کردہ ڈیٹا کی مکمل تشخیص ممکن نہ ہو تو کمپنی کوئی بھی دستاویز طلب کر سکتی ہے۔
کمپنی کو دستاویزات کی الیکٹرانک کاپیاں جمع کروانے کے بعد، کلائینٹ کو ڈیٹا کی تصدیق کیلئے کچھ عرصہ انتظار کرنا ہو گا۔
آپ کو آپ کے اکاؤنٹ کا تصدیقی عمل مکمل ہونے اور کمپنی کے تجارتی پلیٹ فارم کو برتنے کے قابل ہونے کی اطلاع بذریعہ ای میل اور / یا ایس ایم ایس دی جائے گی۔